دبئی۔(اسپورٹس رپورٹر ):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی۔پاکستان کے مایہ ناز بلے باز سعود شکیل بیٹنگ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔سعود شکیل ٹیسٹ بلے بازوں رینکنگ میں 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کے جو روٹ 903 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے 813 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر قائم ہیں،بھارت کے یشسوی جیسوال 790 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 9 درجہ ترقی پاکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ اور عثمان خواجہ کی ایک ،ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ دونوں بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔پاکستان کے مایہ ناز بلے باز سعود شکیل بیٹنگ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے، وہ بلے بازوں کی درجہ بندی میں 724 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں،سری لنکن بلے باز کامندو مینڈس کے 716 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ دو درجے ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے بلے باز راچن رویندر43 درجے لمبی چھلانگ لگا کرٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی کی 8 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ ٹاپ ٹین سے نکل کر 14 ویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم 19 سے 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ بائولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن چھن گئی، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا نمبر ون پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ، ان کی رینکنگ میں 3 درجے ترقی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بھارت کے جسپریت بمرا کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارت کے ہی روی چندرن ایشون دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے آسٹریلوی پیٹ کمنز پانچویں،آسٹریلیا کے ہی نیتھن لیون چھٹے ،سری لنکن پربت جے سوریا ساتویں،بھارت کے راویندرا جدیجہ آٹھویں جبکہ پاکستان کے نعمان علی 8 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے ان کی ٹیسٹ بائولرز 9 ویں پوزیشن ہے اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری دسویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے ساجد خان 12 درجے ترقی کے بعد 38 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔روی چندرن ایشون دوسرے،بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا تیسرے نمبر پر ہیں۔