کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن معروف سماجی کارکن بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن محترمہ ثناء درانی نے عید الاضحی کی مبارکباد کے حوالے سےاپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ خاتم الانبیاء رسول اکرم محمد و احمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے محمد ہمارا تعلق حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ہے جو رب العالمین کی طرف سے بارہا بڑے بڑے امتحانات سے گزارے جس میں وہ ہمیشہ سرخرو ہوئے لہذا ہمارے ساتھ بھی اللہ رب العزت کا وہی معاملہ ہوسکتا ہے اس لیے ہم سب کو ہمہ وقت ہرطرح کی قربانییوں کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ اسی میں ہمارے عظیم رب کی خوشنودی و رضا شامل ہوتی ہے انھوں نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ سنت ابراہیمی کے اس جذبے کا نام ہے جس میں ان سے رب تعالیٰ نے انکی زندگی کی سب سے محبوب ترین قربانی مانگی جس میں حضرت ابرہیم علیہ سلام سرخرو ہوکر تاقیامت تمام انسانوں خصوصاً مسلمانوں کے لئے ایک بہترین درس دے گئے جس پر ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی عمل کرکے ہیں بتایا ہے کہ مسلمانوں میں قربانی سے انکے اندر حقوق اللہ حقوق العباد انصاف رواداری مساوات صبر تحمل مزاجی و ایثار کا جذبہ کییسے پیدا ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ سماجی سیاسی اقتصادی و ملکی حالات ہم سے ہمارے صلاحیتیوں مال دولت اور سب سے بڑھ کر وقت کی قربانیوں کا تقاضہ کرتے ہیں جس کے لے ہر ایک کو آگے آنا ہوگا کیونکہ قوموں کی تعمیر ترقی خوشحالی اور انکے بہترین معاشرے کی تشکیل میں قربانی ایثار صبر تحمل اوراستقامت ہی اسکے ضامن ہوتی ہیں۔
محترمہ ثناء درانی نے حالیہ بارشوں کے تناظر میں بڑے جانی و مالی نقصان پر انتہائی غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ خوشیوں کے اس تہوار میں بارشوں و سیلاب سے مثاترین غرباء مساکین اور بڑھتی مہنگائی سے شدید متاثر سفید پوش گھرانوں اور معاشرے کے نادار افراد کا خصوصی خاص خیال رکھیں تاکہ انہیں بھی اس تہوار پر خوشیاں میسر ہوں محترمہ ثناء درانی نے تمام پاکستانیوں خصوصا بلوچستان کے تمام اقوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ عید کی ان مبارک ساعتوں میں تمام مسلمانوں سمیت ملک اور صوبے میں امن استحکام خوشحالی ترقی اور ہر مشکل میں اللہ کی نصرت کے لئے خصوصی دعاؤں کا ضرور اہتمام کریں تاکہ ہم ان عارض مشکلات میں سرخرو ہوکر نکل سکیں۔