اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے کیونکہ 10 جدید ترین ڈیسک ٹاپ پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں بیرون ملک سے آ چکی ہیںذرائع نے بتایا کہ تمام مشینیں اگلے ہفتے تک کام شروع کر دیں گی اور مزید کہا کہ یہ نئی ڈیسک ٹاپ مشینیں موجودہ پرنٹنگ کی صلاحیت کو دوگنا کر دیں گیذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 22 ہزار کے قریب پاسپورٹ پرنٹ کیے جاتے ہیں اور اگلے ہفتے تک اس کی گنجائش دوگنا کر دی جائے گی ذرائع نے مزید کہا کہ ملک بھر سے پاسپورٹ کی نئے یا تجدید کے لیے روزانہ لگ بھگ 50,000 درخواستیں موصول ہوتی ہیں اس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ قومی اسمبلی میں گونجا پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کام کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی یومیہ ڈیمانڈ 44000 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صرف 25000 سے 26000 پاسپورٹس شائع ہو رہے ہیں