کراچی(نمائندہ خصوصی )محکمہ موسمیات کے مطابق کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی۔محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تو ٹھنڈ کا آغاز ہوچکا ہے مگر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بدستورگرمی کا راج برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع گرم و مرطوب اور صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہےمحکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کو موسم گرم اور خشک رہنے اور دھند چھانے کا امکان ہے ساتھ ساتھ بلوچستان کی شمالی مغربی صحرائی ہوائیں چل سکتی ہے شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہےآج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کل یعنی جمعرات کو 38 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے دیہی سندھ کے شہید بے نظیر آباد میں پارہ تین ڈگری اضافے سے اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےمری گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودر ہے گاصبح کے اوقات میں لاہور شیخو پورہ نارووال فیصل آباد میں اسموگ رہنے کا امکان ہے