اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تاریخی اور وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔ملاقات کے دوران ان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا
کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تاریخی اور وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ملاقات کے دوران نتیجہ خیز بات چیت کے دوران ہم نے متعدد شعبوں میں پاک۔سعودی عرب تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت، اختراعات، ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔