اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات عاشق حسین شیخ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ منگل کو یہاں ڈی جی آئی پی ونگ عاشق حسین سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیر بدر شہباز وڑائچ، وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔