نئی دہلی:(نیٹ نیوز)بھارت میں مسافر طیاروں میں بم دھماکوں کی دھمکیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اتوار کو20سے زائد پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جن ایئر لائنس کی پروازوں کودھمکیاں دی گئیں ان میں انڈیگو، وستارا اور ایئر انڈیا کے طیارے شامل ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز30 طیاروں کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر گھنٹوں پریشان رہے۔گزشتہ ایک ہفتے میں100کے قریب طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں حالانکہ کسی طیارہ میںبم یا دیگر دھماکہ خیز مواد نہیںملا ۔بہر حال ایسی دھمکیوں کے بعدجہاںمسافروںکو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے وہیں انتظامیہ کے بھی ہوش اڑگئے ہیںجس کے بعد حکومت حرکت میں آئی ہے اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن وکرم دیو دت کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ واں ہفتے وستارا، ایئر انڈیا، انڈیگو، آکاسا، اسپائس جیٹ، اسٹار ایئر اور الائنس ایئر کی گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جن سے اب تک کروڑ روپے تک کا نقصان ہو چکا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں سول ایوی ایشن کی وزارت اور بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ سی آئی ایس ایف، این آئی اے اور آئی بی کو بھی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔