کوئٹہ۔ (نمائندہ خصوصی)حکومت بلوچستان نے مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔محکمہ محنت و افرادی قوت کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے کے صنعتی و کمرشل اسٹیبلشمنٹ میں کام کرنے والے
دیہاڑی دار ورکرز اور غیر ہنر مند مزدوروں کے لیے کم سے کم ماہانہ اجرت 37000 روپے ہوگی۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مزدور کی یومیہ تنخواہ 1423 روپے ہوگی۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین ورکرز کو بھی مرد کے برابر کم از کم تنخواہ ملے گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا۔