لاہور( نمائندہ خصوصی ):-سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لئے اعلان جنگ کرتے ہوئے مصنوعی بارش کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں -صوبائی وزیر نے بتایاکہ محکمہ ماحولیات، آرمی ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، پی سی ایس آئی آر اور محکمہ موسمیات نے مشترکہ حکمت عملی تیار لی ہے اورسموگ سے بچاؤ کے لئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی-مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کے لئے وسائل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں -وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش کی جائے گی اور سموگ کی شدت کی صورت میں تمام انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے- مریم اورنگزیب نے کہاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کے حوالے سے عمل کیا جائے گا-ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ
روپے خرچ آئے گا-زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں اور ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ہے- سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ زہریلے دھوئیں سے بچاؤ کے اقدامات سے ماحول بہتر کر لیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں – عوام ساتھ دیں تو مل کر سموگ کے خلاف جہاد کو کامیاب بنائیں تو اس سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکتا ہے -مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ فصلوں کی باقیات جلتی دیکھیں، صنعتوں سے دھواں اٹھتا دیکھیں، یا مقدار سے بڑھ کر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھیں تو 1373 پر اطلاع دیں اورہر شہری کا تعاون انسانی جانیں بچا سکتا ہے-