اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہونے لگاعالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیںجبکہ ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد کوزیادہ خطرات لاحق ہیں، احتیاط لازمی ہے،تمباکو نوشی، مرغن غذائیں، موٹاپا، ہائی بلڈپریشرامراض قلب کی بڑی وجہ ہیں۔