لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،خاتون وکلاء کی آواز بن گئیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی 3تحصیلوں میں خاتون وکلاء کے لئے بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا حکم دیاہے۔خاتون وکلاء نے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لیڈیزبار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اٹک،بہاولنگر اور لودھراں کے دور درازعلاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کاررؤائی شروع کر دی گئی۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز باررومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ خاتون وکلاء کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے۔خاتون وکلاء کے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جارہاہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہاکہ جنڈ،فورٹ عباس اور دنیا پور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں لیڈیز بار روم قائم کئے جائیں گے۔خاتون وکلاء کی سہولت کے لئے ڈے کیئر سنٹرز بھی قائم ہوں گے۔تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاء کی سہولت کے لئے چھوٹا سا کچن بھی بنایا جائے گا۔