راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )18 اکتوبر 24 کو، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشین میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5 خوارج کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بشمول 3 ایکس خودکش جیکٹیں قبضے میں لے لی گئیں۔ گرفتار خوارج متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔17 اکتوبر 2024 کو ضلع ژوب میں ایک دوسرے آپریشن میں، سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران، دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ علاقے کو صاف کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور معصوم شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔