لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، بازؤوں اور ٹانگوں سے محروم آرٹسٹ کی آواز بن گئیں،سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم کو تقرری کا لیٹر د یا۔ محمد عظیم الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ اینڈ ویژؤل آرٹ میں ٹیچرکے فرائض سرانجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ کی تقریب میں سپیشل پرسن محمد عظیم کو ملازمت دلانے کا وعدہ کیا تھا۔ محمد عظیم پنسل سے سکیچ بنانے کے ماہر ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محمد عظیم کو الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازنے محمد عظیم کے گھر کی سڑک بھی بنوانے کا حکم دیا ہے۔ سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپیشل ہونے کے باوجود محمد عظیم کی ہمت اورحوصلہ قابل ستائش ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے محمد عظیم کی بنائی ہوئی تصویر اپنے آفس میں آویزاں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عظیم نے معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا بلکہ اپنے ہنر سے لوگوں کو حیران کیا ہے۔سپیشل سکیچ آرٹسٹ محمد عظیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جس محبت اور شفقت کا اظہار کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔انہوں نے وعدہ کیا اوراسے نبھایا، دل سے ان کا مشکور ہوں۔سپیشل پرسن محمد عظیم کے والد سلیم اختر نے بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔