اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ گئے اور مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو پی پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو ، مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا عطاءالرحمان بھی موجود تھے۔