اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)( کل) ہفتہ کیقومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر بحث کی گئی جبکہ معمول کا ایجنڈا نمٹایا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس (کل) ہفتہ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کئے جانے کا امکان ہے۔