لندن(نیٹ نیوز )عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے اس سہ ماہی میں سرفہرست کمپنیوں میں سام سنگ نے دنیا بھر کے 38 ممالک میں اسمارٹ فون مارکیٹ کا سب سے زیادہ حصہ حاصل کیا ہے،اور ایپل 16 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اگرچہ 2023 میں، ایپل نے پہلی بار مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا مگر اسی سہ ماہی میں سام سنگ پھر آگےالبتہ سالانہ بنیادوں پر ابھی بھی ایپل لیڈ کر رہا ہے.عالمی سطح پر 232 ملین آئی فون فروخت کیے، جبکہ سام سنگ نے تقریباً 227 ملین یونٹ فروخت کیےپچھلی دہائی کے دوران، چین کی Xiaomi نے اپنے عالمی مارکیٹ شیئر میں تین گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔