اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان حکومت کی جانب سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں جے شنکر نے کہاکہ اسلام آباد سے روانہ ہورہا ہوں ۔ "میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان کی حکومت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔” واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر منگل کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اسلام آباد سے روانہ ہونے کی اپنی تصاویر بھی شیئر کیں ۔