ملتان(رپورٹ: محمد قیصر چوہان )ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈٹیم مشکلات کا شکار ، انگلش بیٹسمین پاکستان کے بچھائے اسپن جال میں پھنس گئے ، انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی سنچری کی بدولت دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے،انگلینڈ کوپاکستان کوپہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کیلئے ابھی 127رنزدر کار ہیں۔جیمی سمیتھ 12 اوربرائیڈن کارس2 رنز بنا کر یز پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میںپاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں366 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم نے اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر کیا تو محض 5 رنز کے اضافے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ سلمان علی آغا 31، ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے، بعدازاں نعمان علی 32 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 کھلاڑی آﺅٹ کئے، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کے اوپنرز نے پاکستانی کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ نے پاکستانی اسپنرز کے خلاف جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی دلکش اننگ کھیلی جبکہ ہیری بروک کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے،کپتان بین اسٹوکس ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان نے 4 کھلاڑی میدان بد ر کئے اور سلو لیفٹ آرم باﺅلر نعمان علی نے2 وکٹیں حاصل کیں۔