اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کو ان کی 55 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قائداعظم کی رحلت کے بعد مادرِ ملت قائد کے نظریے کا علم تھام کر کھڑی رہیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ ملت فاطمہ جناح
کو ان کی 55 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم مادرِ ملت کی ہمیشہ مقروض رہے گی، وہ تحریکِ پاکستان میں قدم قدم پر قائداعظم کے ہمراہ رہیں۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم کی رحلت کے بعد مادرِ ملت قائد کے نظریے کا علم تھام کر کھڑی رہیں۔ انہوںنے کہاکہ مادرِ ملت فاطمہ جناح کے خواتین، اقلیتوں، عوامی حقوق اور جمہوریت کے متعلق افکار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔