اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)۔:شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد میریدوف منگل کواسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پروفاقی وزیر تعلیم ، سائنس و
ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اوردیگراعلیٰ حکام نے ا ن کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کئے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیاگیا۔ ترکمانستان کےترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد میریدوف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے ۔