اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):بھارت کے وزیرخارجہ سبرامنيم جيشنكر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئےمنگل کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس پر وزارت خارجہ کے ڈائریکٹرجنرل برائے جنوبی ایشیائی امور الیاس محمود نظامی نے ان کاخیرمقدم کیا۔بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے ۔اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کئے ۔