اسلام آباد۔:(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر برائے امور خارجہ راشد میریدوف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے 23ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں ترکمانستان کی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔منگل کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں شہباز شریف نے کہا
کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ تجارت، توانائی اور مواصلات سمیت علاقائی تعاون بڑھانے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔