ملتان(رپورٹ: محمد قیصر چوہان ) بابراعظم کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بیٹسمین کامران غلام کی ڈیبیو پر شاندار سنچری اور افتتاحی بلے باز صائم ایوب کی ذمہ درانہ 77 رنز کی اننگ کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم
میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میںقومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تو اننگز کے آغاز پر عبداللہ شفیق محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود 3رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پاکستان کی ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پرگر چکی تھیں،اس موقع پر صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکراپنی وکٹ گنوا بیٹھے،سعود شکیل 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔طویل انتظار کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کامران غلام نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں مشکل صورتحال میں بڑے اعتماد
اور ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے شاندار سنچری بناکر ڈیبیو پر سنچری بنا نے کا ریکارڈ ساز کارنام سر انجام دینے والے 13ویں پاکستانی بیٹسمین بنے ، کامران غلام نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آف اسپنر شعیب بشیر کی گیند پر بولڈہوکر پویلین لوٹے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2کھلاڑی آﺅٹ کئے ۔جبکہ میتھیو پوٹس ،برائیڈن کارس اور شعیب بشیرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو محمد رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔