اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفیکیشن جاری کردیا،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 5روپے اضافہ کردیاگیاہے جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت برقراررکھی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے تناظرمیں اوگرا نے آئندہ 15یوم کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کاتعین کیاہے۔ڈیزل کی قیمت 5روپے کے اضافہ کے بعد251.29روپے ہوگئی ہے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹرموجودہ قیمت 247.03 روپے برقرار رہے گی۔