لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہوں۔ان خیالات کااظہارسابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بھارتی صحافی برکھا دت کو انٹریو دیتے ہوئے کیا سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہیں کھلنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا مودی خود پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کرتے۔نواز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں مستقبل میں نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت کا وفد پاکستان میں موجود ہے تاہم وفد کے ہمراہ آنے والے صحافیوں میں شامل برکھا دت نے آج لاہور میں میاں محمد نواز شریف کا انٹرویو ریکارڈ کیا ہےاس موقع پر بھارتی صحافیوں نے لاہور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا بھی دوری کیا جہاں ان کی ملاقات مریم نواز سے بھی ہوئی ۔