لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد تاریخ ساز اقدام ہے – شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔محمد نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکال کر ایک مضبوط سفارتی مقام دلایا۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ موثر ڈپلومیسی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے انتھک محنت کی، خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کے ممالک کے لیے باہمی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔انہو ں نے کہاکہ فورم پر موسمیاتی تبدیلی، معیشت، دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے اہم مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا موقع ملے گا۔