لاہور،( نمائندہ خصوصی )معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے بادشاہی مسجد میں خطاب کے موقع پر لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ مہمانوں اور شہریوں کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہسکیورٹی پلان کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر بروئے کار لائی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر سپروائزری افسران نے تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کی اور پروگرام ختم ہونے تک تما م افسر اپنے پوائنٹس پر موجود رہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کا خطاب سننے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بادشاہی مسجد میں موجود تھی۔ بادشاہی مسجد میں آنے والے ہر شخص کی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے۔ڈولفن،پی آر یوو یگر پٹرولنگ یونٹس نے ملحقہ شاہراؤں پر گشت کو یقینی بنایا۔