اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )
ایف آئی اے، سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی – ان لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ذریعے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا
ملزم فرزام خالد کلاسیفائڈ ویب سائٹ کے ذریعےکم قیمت اشتہارات پوسٹ کرکے ای کامرس صارفین کو دھوکہ دینے میں ملوث تھا۔ ملزم نے دھوکہ دہی کے لئے جعلی بینک اکاونٹ اور واٹس ایپ کا استعمال کیا۔ ملزم دھوکہ دہی سے شکایت کنندہ سے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریڈ کرتے ہوئےملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔