اقوام متحدہ:(نیٹ نیوز)بھارت نے اقوام متحدہ کے ایک سو سے زائد رکن ملکوں کے اس خط پردستخط کرنے سے انکار کر دیا جس میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی کے صیہونی حکام کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خط میں سیکریٹری جنرل کی بھرپور حمایت کا اظہارکرتے ہوئے سرائیل کے اقدامات پر گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کیا گیا ۔ خط میںکہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے اقوام متحدہ کی تنازعات میں ثالثی اور انسانی امداد فراہم کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچتا ہے۔ دستخط کنندگان نے امن، سلامتی اور بین الاقوامی قانون کے تئیں سیکرٹری جنرل کی وابستگی کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر اپنی مکمل حمایت اور اعتماد کا اعادہ کیا۔
خط پر دستخط نہ کرنے کے بھارتی اقدام نے اسکا دوہرا چہرہ ایک مرتبہ پھر عیاں کر دیا ہے۔