چندی گڑھ:(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب میں کسانوں کے احتجاج کے باعث ریل سروس شدید متاثر ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلوے کے ایک سینئر افسرنے بتایا کہ مختلف کسان گروپوں کی کال پر کی جانے والی احتجاج کے باعث کل 20 ریل گا ڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔ چنڈی گڑھ سے نئی دہلی جانے والی شتابدی ریل بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ۔ ایک مسافر نے کہا کہ ہمیں ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچنا تھالیکن اب ہمیں دیر ہو جائے گی، یہ ہمارے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔