اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہےائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہےذرائع کا بتانا ہے کہ روس کا 76رکنی جب کہ جب کہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہےذرائع کے مطابق 7کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کنمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیںواضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے200 وفود شرکت کریں گے