اسلام آباد۔(نیوز ڈیسک)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال دینے والی پی ٹی آئی سے دو سوال پوچھ لئے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں عرفان صدیقی نے کہا کہ معزز غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں احتجاج کی کال دے کر ڈی چوک پر تماشا لگانے ، بدامنی پھیلانے اور جلاؤ گھیراؤ کرنےسے پہلے پی ٹی آئی اتنا بتا دے کہ کیا پاکستان اور یہاں کے عوام سے اس کا کوئی رشتہ ناتا ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو وہ سیاست کے پردے میں وہی کچھ کیوں کر رہی ہے جو دہشت گردی کو ہتھیار بنانے والے ریاست دشمن عناصر کر رہے ہیں؟۔