بدین ( رپورٹ ۔تنویر احمدآرائیں )پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی آئیں کی خالق اور محافظ بھی ہے بلاول بھٹو زرداری کی بھرپور کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ آئینی ترمیم کو ممکن بنایا جائے گا .پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی جمہوریت کی مضبوطی اور قانون پر عملداری ہے . پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں حیدر آباد میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں بدین کے مقامی ہال میں منعقد ورکرز کنونشن میں شرکت اور خطاب کے بعد رکن صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر صوبائی عہدیدران سرفراز راجڑ، نعمان شیخ کے علاوہ ارکین اسمبلی حاجی رسول بخش چانڈیو ، حاجی تاج محمد ملاح ، ارباب امان اللہ ، ڈاڈا محمد ہالیپوٹو ، یاسمین شاہ ، تنزیلہ قمرانی ، سندھ حکومت کے ترجمان عبدالوحيد ہالیپوٹو ، چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی, سیکرٹری اطلاعات ضلع بدین فدا حسين مندرو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے علاوہ سندھ اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی اور جب جب موقع ملا تو عملی اقدامات کئے . نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ آئینی ترمیم جمہوریت کا تسلسل اور حصہ ہے جبکہ آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے شعری عدالت کا قیام بھی ضروت سمجھتے ہوئے عمل میں لایا گیا . انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھرپور کوشش ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل تمام سیاسی جماعتوں اور جمہوری طاقتوں کے ساتھ مشاورت کی جائے اور ان کو اعتماد میں لے کر آئینی ترمیم کو منظور کیا جائے . نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کے لئے متفقہ قرارداد کی منظوری لازمی نہیں بلکہ اس کے لیے آئین میں دئیے گئے طریقے کار اور ارکین کی تعداد پوری ہونی چاہیے . نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام اور سندھ کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد ہر سندھ اور عوام دشمن منصوبے اور عمل کے خلاف آواز بلند کی ارسا ايکٹ میں ترميم اور دریائے سندھ سے غیر قانونی کینال کی تعمیر کے خلاف سب سے پہلے پیپلزپارٹی نے آواز بلند کی اور سندھ اسمبلی میں ہم نے اس عمل کے خلاف قرارداد منظور کر کے اپنا فرض پورا کرتے ہوئے وفاق کو اپنے خدشات تحفظات اور احتجاج سے آگاہ کر دیا اب ارسا ايکٹ میں ترميم اور کینال کی تعمیر ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دیگر جمہوری اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف جدوجہد کی اور سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی اور منظوری کے بعد کالا باغ ڈیم کے چیپٹر کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا . انہوں نے کہا کہ سندھ کی تعمیر ترقی اور عوامی خوشحالی پیپلزپارٹی کا منشور ہے جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے . سندھ میں عوام کو علاج کے لئے مفت اور جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد تعلیم کے فروغ اور معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ ضلع کی سطح پر یونی ورسٹیز کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر بچہ مقامی سطح پر عالیٰ تعلیم حاصل کر سکے .اس سے قبل پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے بدین کے مقامی ہال میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 18 اکتوبر کے شہدا سمیت اپنے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حیدرآباد میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کر رہی ہے جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے . انہوں کہا سندھ بھر کے عوام کی طرح بدین کے عوام اور جیالوں کی جانب سے سے بھی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے اور جلسہ عام میں شرکت کے لئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا جلسہ تاریخی ہو گا اس دن عوام اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی مضبوطی ٓائین کی بالادستی اور ملک پر عوامی راج کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم اور وچن بھی کریں گے . اس موقع پر اراکین اسمبلی حاجی رسول بخش چانڈیو ، حاجی تاج محمد ملاح ، ارباب امان اللہ ، ڈاڈا محمد ہالیپوٹو ، یاسمین شاہ ، تنزیلہ قمرانی ، وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالوحيد ہالیپوٹو، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور عہدیدران فدا حسين مندرو ، سابق صدر حاجی رمضان چانڈیو ، حاجی سائين بخش جمالی ، پیر امجد صدیقی ، چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی ، عبدالغفور نظامانی ، عبدالرحمن بلوچ ، میر ملاح ، امیرو کھوسو ، ساجدہ ٹالپور ، محمد سلیم اوڈیجو اور دیگر نے بھی خطاب کیا .