اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دیوزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چینی کے اضافی ذخائر کے باعث برآمد کی اجازت دی گئی صوبائی اعدادوشمار کے مطابق 30 ستمبر تک ملک میں 20 لاکھ ٹن چینی ذخائر دستیاب تھے، گزشتہ 10 ماہ میںملک میں54 لاکھ ٹن چینی استعمال کی گئی اور اکتوبر اور نومبر میں 9 لاکھ ٹن چینی استعمال ہونے کا اندازہ ہےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے چینی کی برآمد شوگر ملز کی جانب سے 21 نومبر کو کرشنگ سیزن کے آغاز سے مشروط کیااعلامیے کے مطابق چینی کی برآمد 3 ماہ میں کی جائے گی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر یہ سہولت کسی بھی وقت واپس لی جاسکے گی ای سی سی نے جاں بحق ہونے والے چینی انجینیئرز کے تلافی پیکج کی بھی منظوری دی