ملتان ( رپورٹ: محمد قیصر چوہان)ملتان ٹیسٹ میں پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ،میچ کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 4 وکٹیں درکارہیں جبکہ میچ بچانے کیلئے پاکستان کسی معجزے کا منتظر ہے۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں823 رنز بنا کر پاکستان کورنز کے پہاڑ تلے دبا کر دباﺅ کا شکار کردیا۔ملتان ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف مشکلات کا شکار ہو گئی ،میزبان ٹیم کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر گئیں ،کھیل کے اختتام تک 6وکٹوں کے نقصان پر 152نز بنا لیے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے اوراننگزکی شکست سے بچنے کیلئے مزید 115 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔میچ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی شکست یقینی نظر آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلش بلے بازوں ہیری بروک اور جو روٹ نے چوتھی وکٹ پرریکارڈ 454 رنز کی شراکت داری قائم کرکے پاکستان کو مشکل صورتحال میں دھکیل دیا۔جوروٹ 262 رنز بناکر آو ¿ٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ٹرپل سنچری بنائی،انہوںنے 324 گیندوں پر 29 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 317 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی ،بروک پارٹ ٹائم باﺅلر صائم ایوب کی گیند پر آﺅٹ ہو کرپویلین لوٹے۔جو روٹ اور ہیری بروک نے پاکستانی باﺅلرز کی خوب پٹائی کی ،میزبان ٹیم کے باﺅلرز انگلش بلے بازوں کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے۔انگلینڈ نے چوتھے دن پاکستان کے خلاف 7 وکٹ کے نقصان پر 823 رنز بناکر اننگ ڈیکلیئر کی،تواسے پاکستان پر 267 رنز کی لیڈحاصل ہو چکی تھی۔ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد انگلش بیٹر جو روٹ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جو کہ ان کی چھٹی ڈبل سنچری ہے۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 703 رنز پر گری جب جو روٹ 262 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 779 جبکہ چھٹی وکٹ 797 اور ساتویں وکٹ 799 رنز پر گری، انگلینڈ پاکستان کے خلاف 800 یا اس سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو، دوکھلاڑی آﺅٹ کیے جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر گئیں ،چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 136نز بنا لیے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 131 رنز کی ضرورت ہے۔سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 11 ، صائم ایوب 25 ، بابر اعظم 5 ،محمد رضوان 10 رنز،سعود شکیل 29 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔