کراچی( بیورورپورٹ) کراچی میں برشوں کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارشوں کے بعد ندیوں میں پانی کا بہاوتیز ہوگیا، جس کے باعث چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، متعدد کو بچا لیا گیا۔ملیر میمن گوٹھ کے بعد گڈاپ ندی میں بھی طغیانی ہے۔ سپر ہائی وے پر پانی کا پریشر کم ہوگیا، جسے ہیوی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔گڈاپ ندی میں تیز پانی کے ریلے میں تین افراد بہہ گئے۔ تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے سے واقعہ پیش آیا۔
ایک نوجوان کو فوری نکل گیا، دو افراد پانی کی نذر ہوگئے۔ ڈوبنے والوں میں باپ بیٹا غلام حسین اور لیاقت حسین شامل ہیں، زندہ بچ جانے والے شہری کی شناخت رحیم الدین شامل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ گڈاپ ٹان کے جس علاقے میں پیش آیا وہاں موبائل سگنل نہیں کام کرتے ہیں، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔لانڈھی مرتضی چورنگی پر ملیر ندی میں تغیانی ہے۔
لانڈھی سے ملیر جانے والی شاہراہ تاحال زیر آب ہے۔ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر شاہراہ کو بند کردیا۔ ندی کیلئے بنایا گیا نیا راستہ بھی کارآمد ثابت نہ ہوا۔ پانی کے تیز بہا کے باعث نالے کے اوپر بنائی گئی سڑک بھی بیٹھ گئی۔ پانی میں گاڑی پھنس گئی، پک اپ سوزوکی میں قربانی کا جانور بھی موجود تھا۔رات گئے پانی کے تیز بہاومیں پھنسنے والے 5 سے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ ایک کو نہ بچایا جاسکا۔ ایدھی حکام نے کورنگی کازوے پر پھنسے دو افراد کو ریسکیو کرلیا۔ کراچی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹان میں 68.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلشن حدید میں60،نارتھ کراچی میں 52.4 ، قائد آباد میں 48.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔فیصل بیس میں 42، اورنگی ٹان میں 25.7 ، سعدی ٹاون میں 23.5 ، گڈاپ میں 20.6، ناظم آباد میں 19.6، پی اے ایف مسرور بیس پر ، ایئرپورٹ 14،یونیورسٹی روڈ پر 12.4،جناح ٹرمینل پر 11.4،کیماڑی میں 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو میں سب سے کم 5.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔