کراچی ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری کا اولڈ ٹرمینل سے 2 چائینیز شہریوں کی میتیں چائنارخصت کرنے کی تقریب میں شرکت؛2 چائینیز شہری ائیرپورٹ کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے؛میتوں کو رخصت کرنے کی تقریب اولڈ ٹرمینل پر منعقد کی گئی؛تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کے علاوہ پولیس ، رینجرز اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسرا ن نے شرکت کی ؛تقریب میں دونوں چائینیز کے جاں بحق ہونے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی؛وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر نے جاں بحق ہونے والے دونوں چائنیز کے اہل خانہ اورچائینیز حکومت سے اظہار افسوس بھی کیا