گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) واردات کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، اسلحہ برآمد تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا، گزشتہ رات پولیس اسٹیشن پیپلز کالونی کے علاقہ میں عوام نے واردات کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو مزاحمت کے بعد پکڑ لیا، ڈاکوؤں نے محلے داروں پر سیدھی فائرنگ کر دی، جو کہ معجزانہ طور پر بچ گئے، دوسرا ڈاکو موقعہ سے فرار ہو گیا، جب کہ ایک ڈاکو کو بھاگتے ہوئے شہریوں نے پکڑ لیا اور خوب ڈرگت کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے ڈاکو اور اسلحہ قبضہ میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے.