اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عثمان بزدار پر عمران خان اور بیگم بشریٰ کا اتفاق تھا کیونکہ وہ کرپشن کا آلہ کار تھا، الزامات، معافیاں اور وضاحتیں عمران صاحب کی بچی کھچی سیاست ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے محب وطن لوگوں کو غداری سے لنک کرنا بشریٰ بی بی کا ویڑن ہے، فارن فنڈنگ آپ کے جرائم کی ناقابل تردید شہادت ہے۔