اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا اور 7 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے منظور کردہ اعلامیہ کے مطابق انسانی امداد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔