اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)سعودی سرمایہ کاری وفد وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں بدھ کی شام پاکستان کے تین روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا۔ نور خان ایئربیس پر وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک ، جام کمال اور عبدالعلیم خان نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر سعید نواف المالکی بھی موجود تھے۔ ایئرپورٹ آمد پر بچوں نے سعودی وفد کو گلدستے پیش کئے۔ دورے کا مقصدمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور اقتصادی شراکت داری
کومزید فروغ دینا ہے۔ سعودی سرمایہ کاری وفد پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور وزرا سے ملاقاتیں بھی کرے گاوفد اپنے دورے کے دوران پاک سعودی بزنس فورم میں شرکت کرے گا۔ علاوہ ازیں سعودی وفد کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری ملاقاتیں بھی طے ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔