لاہور( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اولمپئن رانا مجاہد علی سے اعلان لاتعلقی کردیا، پی ایس بی نے اپنی ویب سائٹ پر سے سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کی حیثیت سے رانا مجاہد علی کا نام ہٹا دیا۔۔۔۔سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کی حیثیت سے رانا مجاہد علی کے کسی خط کو تسلیم نہ کیا جائے، یاسر پیر زادہ ڈی جی پی ایس بی کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ہاکی فیڈریشن کے خود ساختہ سییکرٹری کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کو ہوش اگیا، پی ایس بی نے اپنی ویب سائٹ سے ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو سیکٹری کی حیثیت سے اولمپیئن رانا مجاہد علی کا کا نام ہٹا دیا گیا، یہ اقدام ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ کی سخت ہدایت کے بعد اٹھایا گیا، ڈی جی پی ایس بی کے مطابق رانا مجاہد کے بطور سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کسی لیٹر کو نہیں مانا جائے گا اور نہ ہی اس پر کوئی عملدرآمد ہوگا، دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ایف آئی اے کو تمام مقدمات جن میں خصوصی طور پر سندھ بنک کا مکمل آڈٹ اور 113 آڈٹ پیرے جن میں جعلی کمپنی کے نام چیک اور اخلاق عثمانی کی بنک ٹرانزیکشن، آصف باجوہ کے دور میں ہونے والی کرپشن سمیت جعلی کیمپ تک تمام مقدمات کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی پی سی کو دینے کی ہدایت کی ہے۔