میرٹھ (مانٹرنگ ڈیسک ):بھارتی ریاست اتر پردیش میں نامعلوم مسلح شخص نے ایک مسلمان مذہبی رہنما کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم رہنما 35 سالہ نعیم کو اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جب وہ لیسادی گیٹ تھانے کے علاقے میں مسجد کے باہر کھڑے تھے۔نعیم کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔انکی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس نے فائرنگ میں ملوث شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔