لاہور:(نمائندہ خصوصی )راولپنڈی گالف کلب کے انعام الحق ملک نے 10واں چیف آف دی نیول سٹاف امیچورز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ترجمان کے مطابق اختتامی تقریب میں وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی ، سول و عسکری شخصیات،سپانسرز اور گالفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وائس چیف نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، اسپانسرز، میڈیا اورڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، پاک بحریہ نوجوانوں کو گالف اور دیگر کھیلوں کی تربیتی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔آخر میں وائس چیف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کئے۔راولپنڈی گالف کلب کے انعام الحق ملک نے دسویں سی این ایس ایمیچرز نیٹ شیلڈ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ دسویں سی این ایس ایمیچرز نیٹ شیلڈ 2024 کی اختتامی تقریب ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے مہمان خصوصی کا گالف کلب میں استقبال کیا۔ مہمان خصوصی نے والو کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیل کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے اسپانسرز، کلب کی انتظامیہ اور میڈیا کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے تمام کیٹیگریز کے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تین روزہ اس ایونٹ کا انعقاد 4 سے6 اکتوبر 24 کو ہوا۔ ملک بھر سے 200 سے ذائد گالفرز نے مرد، خواتین اور سینئر ایمیچرز کیٹگریز میں حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں اسپانسرز اور ملک بھر سے گالفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔