اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)
وزیراعظم شہباز شریف کی حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک دیتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایات کے اس متبرک دن پر اللہ تعالٰی سے مغفرت و رحمت کی دعائیں کی جائیں
آج اللہ تعالیٰ کے انوار وتجلیات کے نزول کا خاص بابرکت دن ہےجمعہ کے دن حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو امت مسلمہ اور انسانیت کے لئے آج خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کرتا ہوں، رب کریم کے حضور عالم انسانیت پر اس کے رحم، امت مسلمہ کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں اور امراض سے نجات کی دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ سے مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی التجا کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے،آج کے دن ہم شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں.