اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہےوفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پی ٹی ایم پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانبسے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں پی ٹی ایم کو ملک میں امن اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہےوفاقی حکومت نے سیکشن 111 بی کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اس جماعت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری پابندی عائد کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہےاس حوالے سے نوٹفیکیشن کے اجرا کے بعد اب پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور نیکٹا کی فہرست میں بھی شامل کیا جا رہا ہے.وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی لگا دیواضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی