اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کے لئے وقت کا چنائو قابل مذمت ہے،اس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے،ایک ملک کے وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر احتجاج کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا ہے،پی ٹی آئی پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ہمیں اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہے۔