کراچی ( نمائندہ خصوصی)
اندرون ملک سے بروقت کراچی پہنچنے والی مسافر ٹرینوں کو بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار کردیا کراچی ڈویژن کی واٹس ایپ افسر شاہی نے ایک ٹرین کے ریک کو دوسری ٹرین میں بدلنے کی پالیسی اپناکر رحمن بابا ایکسپریس عوامی ایکسپریس اور خیبر میل کو تاخیر کا شکار بنادیااندرون ملک سے معمولی تاخیر سے کراچی پہنچنے والی مسافر ٹرینوں کے ریک کو دوسری مسافر ٹرین بنا کر چلانے کی پالیسی سے معمولی تاخیر کا شکار عوام ایکسپریس رحمن بابا ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں 10 سے 18 گھنٹے تاخیر کا شکار بنادی گئیں 7 جولائی کو رحمن بابا ایکسپریس کا ریک کراچی پہنچنے کے باوجود 8 جولائی کو رحمن بابا ایکسپریس کو 7 گھنٹے تاخیر کا شکارکردیا گیا 8 جولائی کو روانہ ہونے والی رحمن بابا ایکسپریس کے ڈبوں کو دوسری گاڑی بناکر روانہ کردیا گیا ۔ مسافر منہ تکتے رہ گئے 8 جولائی کو روانہ ہونے والی رحمن بابا ایکسپریس تاحال روانہ نہ ہوسکی ۔
ریلوے کراچی ڈویژن کی بدانتظامی سے مسافر ریلوے اسٹیشن پر اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں کراچی سے روانہ ہونے والی ہزارہ ایکسپریس جھپیر ریلوے اسٹیشن پر 8 گھنٹے سے روانگی کی منتظر ہے اندرون ملک سے معمولی تاخیر سے کراچی پہنچنے والی مسافر ٹرینوں کے سیٹ اپ میں تبدیلی اور ایک ٹرین کے ریک کو دوسری مسافر ٹرین بنا کر چلانے کی پالیسی نے مسافروں کی عید خراب کردی ہے 9 جولائی کو روانہ ہونے والی ڈاون رحمن بابا ایکسپریس عوامی ایکسپریس کراچی پہنچنے کے قریب ہیں ریلوے کراچی ڈویژن کی معمولی تاخیر کا شکار ٹرین کا ریک دوسری گاڑی بناکر چلانے کی پالیسی کے باعث 9 جولائی کو روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس ۔ عوام ایکسپریس ۔ رحمن بابا کی بروقت روانگی خطرے میں پڑنے کا امکان ہےریلوے کراچی ڈویژن کی بدانتظامی برقرار رہی تو 9 جولائی کو صبح کراچی سے روانہ والی ٹرینوں کے مسافروں کی عید راستے میں ہوگی ۔مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے سے کراچی ڈویژن انتظامیہ کی پالیسی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔