رائے پور(مانٹرنگ ڈیسک ):شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اہلکاروں نے 30 کے قریب افراد ہلاک کر دیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ان افراد کو آج( جمعہ ) بستر Bastar کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور کمانڈودستوں نے تیس کے قریب افراد کو ایک مشترکہ آپریشن میں ہلاک کیا۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ مارے جانے والے افراد نکسل علیحدگی پسند تھے۔انہوںنے کہا کہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔