میکسیکو سٹی ۔(مانٹرنگ ڈیسک )میکسیکو کی نئی صدر کلودیا شین باوم نے حلف لے کر اپنے عہدے کا آغاز کر دیا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق کلودیا شین باوم نے کانگریس میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کی پہلی خاتون ریاستی صدر بننے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ عہدہ میکسیکو میں اپنا راستہ بنانے کی کوشش کرنے والی تمام خواتین کی نمائندگی کرتا ہے۔شین باوم نے اپنے خطاب میں سرمایہ کاری کی حمایت، خوراک اور ایندھن کی قیمتوں کے کنٹرول جیسے کئی وعدے کیے، اور امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ ہونے والی آزاد تجارت کے معاہدے کی حمایت کی۔نیشنل رنئیویل موومنٹ کی امیدوار اور میڈریڈ شہر ک سابق میئر شین باوم 2 جون کو ہونے والے انتخابات میں تقریباً 60 فیصد ووٹ لے کر میکسیکو کی پہلی خاتون صدر کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔